ابنا: پولیس کے مطابق مسافروں سے بھر ی ڈبل کیبن گاڑی واڑی سے ڈوگ درہ جا رہی تھی کہ اچر پائن کے مقام پر کھائی میں موڑ کاٹتے ہوئے جاگری جس سے گاڑی میں سوار6مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر امداری کارروائی شروع کردی ہے۔ دور دراز کا علاقہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
.......
/169